منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان شادی کب کر رہے ہیں، بھری عدالت میں اعلان کر دیا

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار سلمان خان سے تو سب ہی واقف ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی، ان کی شادی کولے کر بھارتی میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی خبر چلتی ہی رہتی ہے۔ شادی کے حوالے سے ان سے متعدد مرتبہ سوالات پوچھے

جا چکے ہیں جن کو وہ کمال ہوشیاری سے گول کر جاتے ہیں۔ مگر گزشتہ روز انہوں نے بھارتی ٹی وی ایک مقبول پروگرام ’’آپ کی عدالت‘‘میں کھل کر اپنی شادی کے حوالے سے بات کی ہے۔ سلمان خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں تو جواب دیتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ ا س وقت مجھ پرعدالت میں دوکیسز چل رہے ہیں ایک جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکارکا کیس اور دوسرا ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس۔ سلمان نے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ یہ دونوں کیسز ہم جیت جائیں گے لیکن اگر میں نے ابھی شادی کرلی اورخدانخواستہ اگرمجھے سزا ہوگئی اور میں جیل چلا گیا تو کیا یہ میری بیوی کے ساتھ صحیح ہوگا کہ اس کا شوہر دو تین یا پانچ سال کے لیے جیل میں ہےاور میرا بچہ اس کے ساتھ، یہ ٹھیک ہوگا کہ وہ مجھ سے جیل میں ملنے آئے اور میں سلاخیں پکڑ کراس سے کہوں بیٹا کیسے ہو، ٹھیک ہو، پڑھ رہے ہو۔ لہٰذا میرا جیل جانا میری بیوی بچے اورآنے والی زندگی کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا اس لیے میں شادی نہیں کررہا۔سلمان خان نے شادی کے حوالے سےامید ظاہر کی کہ جب ان کے اوپر سے یہ دونوں کیسز ختم ہوجائیں گے تو وہ شادی کے بارے میں ضرور سوچیں گے اور اگر انہیں سزا ہوگئی تو جیل سے آنے کے بعد سوچیں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…