منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان ،ترکی کا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی اپنے قریبی تعلقات کو تمام شعبوں پرمشتمل جامع اشتراک عمل میں تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ترکی کے دورے کے دوران ایک ترک روزنامہ صباح کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں نے آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اقتصادی رابطے بڑھانے ، دوطرفہ تجارت کے فروغ اور توانائی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، ٹرانسپورٹ ،ہاوسنگ اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے پرتوجہ مرکوز کررہے ہیں۔صدر نے کہاکہ پاکستان اورترکی عالم اسلام کے صف اول کے جمہوری ممالک ہونے کی حیثیت سے خطے میں استحکام کا باعث ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے قریبی رابطے اور مشترکہ کوششیں علاقائی امن واستحکام میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں، صدرنے کہاکہ پیچیدہ اور مشکل علاقائی ماحول میں پاکستان اورترکی بین الاقوامی ایشوز پریکساں نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک اپنے خوشگوار تعلقات تمام شعبوں میں جامع شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ بڑے شعبوں میں توانائی، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹیشن، مکانات، میونسپل سروسز اور زراعت شامل ہیں۔ آزادانہ تجارتی معاہدے کیلیے بات چیت شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ ان کوششوں کے نتائج دونوں ممالک کی قیادت کے وڑن اورعوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے۔صدرنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور مشترکہ تاریخ پر مبنی گہرے تعلقات، محبت اورلگاو¿ بے مثال ہے۔ صدرنے پاکستان اورترکی میںروحانی تعلقات کا بھی ذکرکیا جس کی مثال علامہ اقبال اور مولانارومی کی شاعری سے ملتی ہے۔ انھوںنے ان منفردتعلقات کی قوت کواجاگر کرنے کیلیے مزیدریسرچ، اکیڈمک اسٹڈیز اورباہمی تعاون کے مزیدشعبوں کی نشاندہی پر زور دیا۔ صدرنے کہاکہ وہ اناکیلی اورسی بیٹلزکی100ویں سالگرہ میں شرکت کیلیے یہاں آئے ہیں۔ یمن بحران کے متعلق صدرنے کہاکہ دونوں ممالک تنازع کو جلداور پرامن حل کرنے میں مدد کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…