بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

مال روڈ احتجاج پنجاب بھر میں پھیلنے کا خدشہ‘‘ وفاقی دارالحکومت میں بڑی پابندی عائد، دیگر شہروں میں کیا ہونے جا رہا ہے، حکومت ہل کر رہ گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور مال روڈ پر آج پاکستان عوامی تحریک کے قیادت میں متحدہ اپوزیشن کا احتجاجی جلسہ کرنے جا رہی ہے جس میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔ جن میں مسلم لیگ ق ، پی ایس پی ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ طاہر القادری کے دھرنے پر ممکنہ رد عمل اور احتجاج کا سلسلہ پنجاب بھر میں پھیلنے کے خدشے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور جلسے جلوسوں پر

پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں لاؤڈ اسپیکر پر تقاریر، ساؤنڈ سسٹم ، جلسے اور جلوسوں سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندئی عائد ہوگی۔ پابندی کا اطلاق آج سے دو ماہ تک کے لیے ہو گا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ دیگر شہروں میں بھی وفاقی دارالحکومت کی طرح کی ہی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…