منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان اور شلپا شیٹھی کو نوٹس جاری کردیئے گئے

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

جے پور(این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان میں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی تشہیر کے دوران ہندوؤں کی نچلی ذات والمکی کے لیے ’بھنگی‘ کا لفظ استعمال کرنے پر سلمان خان اور شلپا شیٹھی کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی تشہیر کے دوران سلمان خان اور شلپا شیٹھی نے ہندوؤں کی والمکی کمیونٹی کے لیے ’’بھنگی‘‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔ جس پر دونوں فلمی ستاروں

کے خلاف والمکی کمیونٹی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ اس ڈائیلاگ کی بنیاد پر ریاست راجستھان کے ضلع چھورو میں دونوں ستاروں کے خلاف والمکی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہچانے کا الزام لگا کر مقدمے کی درخواست دائر کی گئی تھی، اسی درخواست کی بنیاد پر چھورو کے ڈپٹی ایس پی حکم سنگھ نے سلمان خان، شلپا شیٹھی اور فلم ناقد کومل نہتا کو نوٹس جاری کئے ہیں جس میں ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے خلاف گزشتہ ماہ روجگار آغاری ری پبلکن پارٹی

نامی تنظیم نے ممبئی پولیس کو دونوں سپر اسٹارز کے خلاف شکایت درج کی تھی، تاہم بعد میں شلپا شیٹھی نیمعافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میرے کہے گئیچند الفاظ سے لوگوں کو ٹھیس پہنچی ہے حالانکہ میرا مقصد کسی کے جذباتوں کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا، میں اپنے کہے گئے الفاظوں پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگتی ہوں۔واضح رہے کہ راجستھان میں ہی ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار اور ممنوعہ ہتھیار رکھنے پر کئی برسوں تک مقدمہ چلا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…