جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

کنگنا رناوٹ نے اپنی محبت اور شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ ویسے تو گزشتہ 2 سال سے انڈسٹری کے مرد اداکاروں سے الجھنے کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔کنگنا رناوٹ نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران جہاں بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر پر اقربا پروری جیسے الزامات لگائے، وہیں انہوں نے ساتھی اداکار ہریتھک روشن پر بھی بلیک میلنگ اور پیار کے جھوٹے وعدوں جیسے الزامات عائد کیے۔

ہریتھک روشن اور کنگنا رناوٹ کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا معاملہ تو یہاں تک جا پہنچا کہ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرنے کی بھی کوشش کی۔تاہم اب کنگنا رناوٹ کے رویے میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، اور انہوں نے ان ہی مرد اداکاروں کے حوالے سے اپنے بیانات نرم انداز میں دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جن پر چند ماہ قبل تک وہ الزامات عائد کرتی نظر آتی تھیں۔حال ہی میں کنگنا رناوٹ اسٹار ورلڈ پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’انڈیا نیکسٹ سپر اسٹارز‘ میں شامل ہوئیں، جس میں کرن جوہراور روہت شیٹی بھی شامل ہوئے۔جہاں اس پروگرام میں کنگنا رناوٹ اور کرن جوہر میں دوستی ہوئی، وہیں اداکارہ نے پہلی بار اپنی محبت اور شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق پروگرام کے سیٹ پر کنگنا رناوٹ نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی محبت اور شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر شادی نہیں کرنے والی۔کنگنا رناوٹ نے واضح کیا کہ وہ ابھی 30 سال کی بھی نہیں ہوئیں، اور نہ ہی وہ فوری طور پر شادی کرنے والی ہیں۔اداکارہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ چاہتے ہیں کہ خواتین 30 سال کی ہوتے ہی شادی رچالیں۔خیال رہے کہ ماضی میں اداکارہ یہ کہ چکی ہیں کہ ہریتھک روشن ان سے دل و جان سے محبت کرتے تھے،

اوراداکار نے ان سے شادی کرنے کا وعدہ بھی کیا، تاہم بعد ازاں وہ مکر گئے۔تاہم ہریتھک روشن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صرف کنگنا رناوٹ کے ساتھ بطور ساتھی اداکار کے فلموں میں کام کیا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…