اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

زینب کیسے قتل ہوئی؟ ساحر لودھی نے اپنے پروگرام میں چھوٹی سی بچی سے ایسا قابل اعتراض کام کروا دیا کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولا ہو گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ساحر لودھی ایک نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو کے میزبان ہیں اور وہ اپنی حرکات کی وجہ سے انہیں اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ ساحر لودھی آج کل اپنے مارننگ شو میں چھوٹی لڑکیوں کے ڈانس مقابلے کروا رہے ہیں، یہ ڈانس بالی ووڈ

کے آئٹم نمبرز پر کروائے جاتے ہیں، ساحر لودھی آج کل بچیوں کے اس ڈانس مقابلے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ ان کے شو میں چھوٹی عمر کی بچیاں انتہائی فحش گانوں پر ڈانس کرتی ہیں اور پوری طرح بالی ووڈ اداکارائیں جس طرح سٹیپ لیتی ہیں یہ بچیاں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور انتہائی بے باکی سے ڈانس کرتی ہیں بعض اوقات تو ان کو لباس بھی بہت بے ہودہ پہنایا جاتا ہے،سوشل میڈیا پر حال ہی میں ساحر لودھی کے پروگرام کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مختلف بچیوں کے ڈانس کلپس کو جوڑا گیا ہے اور اس کو سات سالہ زینب کے ساتھ جوڑا جا رہاہے کہ زینب کیسے قتل ہوئی اور زینب کے قاتل کو اس ویڈیو میں ڈھونڈیں۔ ان ویڈیوز میں ایک بچی نے بالی ووڈ کے ایک گانے لیلیٰ او لیلیٰ پر ڈانس کیا واضح رہے کہ اس گانے پر انڈیا کی اداکارہ سنی لیون نے ڈانس کیا تھا اور اس بچی نے اس کو پرفارم کرنے کے لیے یقیناً اس کی ویڈیو دیکھی ہوگی، اس بچی نے اس گانے پر ڈانس کیا اور جب اس نے قابل اعتراض ڈانس سٹیپ کیے تو پروگرام کے میزبان ساحر لودھی نے اسے بھرپور انداز سے داد بھی دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…