منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلم ’’پدماوت‘‘ کی نمائش پر بھارتی ریاستوں میں اختلاف برقرار

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کا نام تبدیل کیے جانے اور اس کے متعدد مناظر کو خارج کیے جانے کے باوجود فلم کی مشکلات میں کمی نہیں آئی اور بھارت کی ریاستیں فلم کی نمائش کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔اگرچہ بھارتی عدالتوں اور فلم سینسر بورڈ نے ’پدماوتی‘ کو ’پدماوت‘ کرنے اور اس میں سے متعدد مناظر نکالنے کے بعد

اسے نمائش کی اجازت دیدی ہے، تاہم اس کے باوجود بھی کئی ریاستی حکومتوں نے اس کی نمائش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ فلم کی ٹیم نے ’پدماوت‘ کو رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ دوسری جانب تاحال ہندو انتہاپسندوں کا فلم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔دکن کیرونیکل کے مطابق ریاست ہما چل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ ’پدماوت‘ کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ ہما چل پردیش میں بھی ’پدماوت‘ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے گی۔ادھر ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست گووا نے بھی ’پدماوت‘ کو سینما گھروں کی زینت بنانے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب فلم کا نام تبدیل کیے جانے اور اس میں سے متنازع مناظر خارج کیے جانے کے باوجود ریاست راجستھان، گجرات، مدھیا پردیش اور بہار نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔بھارت کی دیگر کئی ریاستوں نے تاحال فلم کی نمائش یا پابندی سے متعلق حتمی اعلان نہیں کیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ارونا چل پردیش، آندھرا پردیش، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، آسام اور ہریانہ میں بھی ’پدماوت‘ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے گی۔بھارت کی مجموعی طور پر29 خود مختار ریاستیں جب کہ 7 یونین ریاستیں یا علاقے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ 36 ریاستوں اور علاقوں میں سے کس کس جگہ پدماوت ریلیز ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…