لندن( نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پرسعودی حکام نے ان کوکوئی فہرست نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی سالمیت کی حفاظت کے بارے میں کوئی دورائے نہیں ہوسکتی ہیں ۔نوازشریف نے لندن میں اپنی رہائشگاہ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چینی منصوبوں سے پاکستان میں روزگارکے نئے مواقع پیداہونگے ۔انہوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے چاروں صوبوں میں منصوبے شروع ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ چین نے ایک مستحکم پاکستان کے لئے بھاری سرمایہ کاری کی ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ پورٹ قاسم میں بجلی کے نئے منصوبہ سے بجلی بحران ختم کرنے میں مددملے گی ۔انہوں نے کہاکہ اب پاکستان میں اب مہنگائی گزشتہ چارسال کی نسبت مہنگائی کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کاری سے ترقی کی نئی راہیں متعارف ہونگی ۔انہوں نے کہاکہ چینی صدردھرنوں کی وجہ سے پہلے نہیں آسکے تھے ۔نوازشریف نے سمندرپارپاکستانیوں اورغیرملکی سرمایہ کاروں کودعوت دی کہ وہ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم اقتدارمیں آتے ہیں تیل اوربجلی کی قیمتیں کم کیں ۔انہوں نے کہاکہ ملکی وغیرملکی مسائل پرہمیں اپنی سوچ مثبت رکھنی ہے کیونکہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ حسدکرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خجراب سے مانسہرہ تک شاہراہ کی تکمیل سے راہداری کاایک نیاراستہ متعارف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب ترقی کے منصوبے مکمل ہونگے توپاکستان کاامیج مزید بہترہوگا۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ ہماراایک دوست ملک ہے ۔