جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

قصور،معصوم زینب کا قاتل کوئی ایک شخص نہیں،ایک اورسی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی، چونکادینے والے انکشافات

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(آن لائن) حکومتی دعووں کے باوجد پانچ چار روزکے بعد بھی معصوم زینب کا قاتل پکڑا نہ جا سکا ، زینب کے محلہ سے ہی ایک مشکوک شخص سی سی ٹی وی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ملزم ایک سے زائد ہونے کا شبہ ۔زینب کے واقعہ کے چوتھے روز قصور شہر کے حالات معمو ل پر آگئے تاہم کسی بھی احتجاج اور ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری قصور کے مختلف مقامات پر تعینات اور شہر میں وقفے وقفے سے فلیگ مارچ بھی کیا جاتا رہا جبکہ رینجرز کے دستے بھی اسٹینڈ بائی میں موجود رہے

تاہم قتل کے پانچ روز گزرنے جانے کے بعدبھی ننھی زینب کے قاتل کو گرفتار نہ کیا جا سکا حکومت اور لااینڈ انفسورسمنٹ ایجنسیوں ملزم کی تلاش کرنے میں فی الحال کامیاب نہ ہوئی ہیں ۔صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں زینب کے والد محمد امین انصاری نے کہا کہ ابھی تک جے آئی ٹی ٹیم یا کسی اور ادارے نے ہمیں کچھ نہیں بتایا کہ کیا پیش رفت ہوئی ہے اور اب ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں ایک مشکو ک شخص زینب کے باہر گھر کی نگرانی کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور یہ شخص پہلے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مختلف ہے اس سے شبہ ظاہر کیا جاسکتا ہے کہ ملزم ایک سے زائد بھی ہوسکتے ہیں تاہم حتمی بات زینب کے ڈی این اے ٹیسٹ آنے کے بعد سامنے آئیگی جبکہ پانچویں روز بھی سیاستدانوں کا زینب کے گھر آنے کا سلسلہ جاری رہا ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹراعتزازا حسن، پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد اور جہاں آرا وٹو ۔ عمران خاں کی سابقہ اہلیہ ریحام خاں ۔مسلم لیگی سینئر رہنما خادم ھسین قصوری ،میاں ابوبکر آف شرقپور۔مذہیے رہنما علامہ ابوالخیری الوری،مرکزی امیر جماعت الحدیث پروفیسر مولانا عتیق العمراور دیگر شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…