اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)ایم کیو ایم کے خلاف جلد بڑے آپریشن کا امکان،تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایم کیو ایم کو کے خلا ف جلد بڑے آپریشن کا امکان ہے بتایا جارہا ہے کہ یہ آپریشن نائن زیرو پر چند ہفتے قبل کئے جانے والے آپریشن سے مماثلت ضرور رکھتا ہوگا مگر اس بار بڑے پیمانے پر ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا بااثر حلقے فیصلہ کرچکے ہیں ، کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بڑی حد تک قابو پانے کے بعد حکومت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی اقدام سے اب گریز نہیں کرے گی ،اس سلسلے میں تمام اہم اداروں کو سخت ترین ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور نائن زیرو کے علاوہ دیگر اہم ٹھکانوں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں جن پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارکر انتہائی مطلوب افرادکی گرفتاریاں کی جائیںگی ۔ اس سلسلے میں رینجرز نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ دیگر اداروں کی بھی مکمل معاونت جاری ہے ۔