بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

70 سالہ تعلقات کاخاتمہ، پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد ٹرمپ حکومت کی بڑی قلابازی، ایسا اعلان کر دیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہو سکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان

اور امریکہ کے تعلقات بہت جلد معمول پر آ جائیں گے، دونوں ممالک کے 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر بالکل مایوس نہیں ہوں، ساجد تارڑ نے کہاکہ کچھ سیاست دان پاک امریکہ تعلقات پر اپنی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں مگر امریکہ میں رہنے والے پاکستانی یہ غلط فہمیاں دور کرنے میں اپنا اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ مشیر ساجد تارڑ نے کہا کہ حساس معاملات پر پاکستانی سیاستدان انتشار کی بجائے احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں، امریکہ نے پاکستان کی امداد بند نہیں کی ہے بلکہ معطل کی ہے جب کہ اس معاملے پر دونوں ممالک نے مختلف آپشنز پر غور بھی کیا ہے۔ امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کے بعد پاکستان نے بھی اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور امریکہ کے لیے مزید کچھ نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت جلد معمول پر آ جائیں گے، دونوں ممالک کے 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہو سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…