بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

امارات کے وزیر کی سلطنتِ عثمانیہ کے فوجی کمانڈر فردین پاشا پر تنقید کاجواب،صدراردوغان کاحیرت انگیزاقدام،اپنے آباؤ اجداد کی توہین کابدلہ لے لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے سفارتی تنازعے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں اس سڑک کا نام علامتی طور پر تبدیل کر دیا جہاں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ واقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے سلطنتِ عثمانیہ کے فوجی کمانڈر فردین پاشا پر تنقید کی تھی اور اب سڑک کو علامتی طور پر اسی کمانڈر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے ایک ٹویٹ شیئر کی

تھی جس میں فردین پاشا اور ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان کے آباؤ اجداد پر الزامات عائد کیے تھے۔شیئر کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ 20ویں صدی کے شروع میں فردین پاشا جب مقدس شہر مدینہ کے گورنر تھے تو اس وقت انھوں نے عربوں کے ساتھ بدسلوکی کی تھی اور اس کے ساتھ کہا گیا تھا کہ گورنر کی فورسز کا تعلق ترک صدر رجب طیب اردوغان کے آباؤ اجداد سے تھا۔اس پر صدر اردوغان نے گورنر فردین کا دفاع کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے اپنے آباؤ اجداد پر سوالات اٹھائے تھے۔صدر اردوغان نے اماراتی وزیر کو اپنی حیثیت میں رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دعوے بہتان آمیز ہیں اور متحدہ عرب امارات تیل اور دولت کی وجہ سے بگڑ گیا ہے۔اس ٹویٹ کے بعد انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے سینیئر سفارت کار کو طلب کر کے شکایت درج کرائی گئی تھی۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب خلیج میں سفارتی تنازعے پر اس نے قطر کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔انقرہ کے میئر نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر سڑک کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کی ہے اور ساتھ میں ترک زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب سے سفارت خانے سے سرکاری طور پر خط و کتابت کے لیے پتا’مدینہ کا محافظ، فردین پاشا روڑ‘ لکھا جائے گا۔ ترکی نے سفارتی تنازعے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں اس سڑک کا نام علامتی طور پر تبدیل کر دیا جہاں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ واقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…