جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بڑے یورپی ملک میں 2018ء کا سب سے پہلا پیدا ہونے والا بچہ مسلمان نکلا، شہریوں نے وہ کہرام مچایاکہ صدر کو مداخلت کرنا پڑی لیکن مسئلہ کیا تھا؟ پول کھل گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال کی طرح اس نئے سال کے آغاز میں دنیا میں آنے والے بچوں کا خوب چرچا رہا، ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک آسٹریا میں نئے سال کے آغاز پر سب سے پہلے پیدا ہونے والی بچی مسلمان خاندان کی تھی، اس کی پیدائش کا سن کر سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ مہم کا آغاز ہو گیا اس مہم نے تیزی سے شدت اختیار کی جس پر آسٹریا کے صدر کو درمیان میں آنا پڑا۔ ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ

سال کے آغاز میں پیدا ہونے والی یہ بچی مسلم جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی اور اس کے ماں باپ نے اس کا نام آسل رکھا۔ جب آسٹریا میں سال نو کے آغاز پر سب سے پہلے بچی پیدا ہونے کی خبر آئی تو دوسرے ملکوں کی طرح اس بچی کو بھی خوش قسمت کہا گیا لیکن جیسے ہی یہاں کے لوگوں کو معلوم ہوا کہ اس کے والدین مسلم ہیں تو اس پر اسلام مخالف انتہا پسندوں نے زہر اگلنا شروع کر دیا اور اکثر نے تو اس مسلم بچی کی موت کی دعائیں کرنا بھی شروع کر دیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک شرپسند نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں یہ بچی جلد مر جائے گی اس کے علاوہ ایک اور نے لکھا کہ ان گھٹیا لوگوں کو فوری ملک بدر کیا جائے۔ جب اس مہم نے شدت اختیار کر لی تو آسٹریا کے صدر کو درمیان میں آنا پڑا، آسٹریا کے صدر نے فیس بک پر کہا کہ خوش آمدید پیاری آسل! تمام لوگ آزاد پیدا ہوتے ہیں اور سب کا مرتبہ اور حقوق برابر ہوتے ہیں، پیدائشی طور پرکوئی کسی سے اعلیٰ یا ادنیٰ نہیں ہوتا۔ آسٹریا کے صدر کے ان الفاظ کی وجہ سے اسلام مخالف شرپسندوں کے منہ بند ہوگئے۔  نئے سال کے آغاز میں دنیا میں آنے والے بچوں کا خوب چرچا رہا، ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک آسٹریا میں نئے سال کے آغاز پر سب سے پہلے پیدا ہونے والی بچی مسلمان خاندان کی تھی، اس کی پیدائش کا سن کر سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ مہم کا آغاز ہو گیا اس مہم نے تیزی سے شدت اختیار کی جس پر آسٹریا کے صدر کو درمیان میں آنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…