ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی لڑکی نے یہودی لڑکے سے شادی کرلی مذہب سے ہٹ کر آخر اسی لڑکے کا ہی کیوں انتخاب کیا ؟ لڑکی نے حیران کن وجہ بتادی

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان لڑکی کی یہودی لڑکے سے پسند کی شادی ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد مسلمان لڑکی ملیحہ خان نے ایلان کروڈووا سے امریکہ میں شادی کرلی ہے ،ملیحہ اور ایلان کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر 2016ءمیں ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، تینتیس سالہ ملیحہ خان پاکستان کے بڑے شہر کراچی کی رہائشی ہیں جبکہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملیحہ نے ایم بی اے کے لئے ہاورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیاتھا ،

شادی کے بارے میں ایلان اور ملیحہ کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کو یوں محسوس ہورہاتھا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں اسی لئے ہم نے بالاخر شادی کا فیصلہ کیا ،دونوں کی شادی یہودی رسومات اور اسلامی رسومات دونوں طرح کی گئی ، حیرت انگیزطورپر ایلان اور ملیحہ کے خاندان والوں نے اس شادی کی کچھ زیادہ مخالفت نہیں کی، واضح رہے کہ اسلام میں مرد کو یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کی اجازت ہے لیکن کسی مسلمان لڑکی کو کسی یہودی یا عیسائی مرد سے شادی ممنوع قراردی گئی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…