جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے وزیر کی ٹویٹ پر تنازع، ترکی نے سڑک کا نام تبدیل کرکے کیا رکھ لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آن لائن)ترکی نے سفارتی تنازعے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں اس سڑک کا نام علامتی طور پر تبدیل کر دیا ہے جہاں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ واقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے سلطنتِ عثمانیہ کے فوجی کمانڈر فردین پاشا پر تنقید کی تھی اور اب سڑک کو علامتی طور پر اسی کمانڈر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے ایک ٹویٹ شیئر کی تھی

جس میں فردین پاشا اور ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان کے آباؤ اجداد پر الزامات عائد کیے تھے۔شیئر کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ 20ویں صدی کے شروع میں فردین پاشا جب مقدس شہر مدینہ کے گورنر تھے تو اس وقت انھوں نے عربوں کے ساتھ بدسلوکی کی تھی اور اس کے ساتھ کہا گیا تھا کہ گورنر کی فورسز کا تعلق ترک صدر رجب طیب اردوغان کے آباؤ اجداد سے تھا۔اس پر صدر اردوغان نے

گورنر فردین کا دفاع کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے اپنے آباؤ اجداد پر سوالات اٹھائے تھے۔صدر اردوغان نے اماراتی وزیر کو اپنی حیثیت میں رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دعوے بہتان آمیز ہیں اور متحدہ عرب امارات تیل اور دولت کی وجہ سے بگڑ گیا ہے۔اس ٹویٹ کے بعد انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے سینیئر سفارت کار کو طلب کر کے شکایت درج کرائی گئی تھی۔خیال رہے کہ دونوں

ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب خلیج میں سفارتی تنازعے پر اس نے قطر کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔انقرہ کے میئر نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر سڑک کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کی ہے اور ساتھ میں ترک زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب سے سفارت خانے سے سرکاری طور پر خط و کتابت کے لیے پتا’مدینہ کا محافظ، فردین پاشا روڑ‘ لکھا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…