بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ میں دو ہم جنس پرست مردوں کی شادی، ویڈیو سامنے آتے ہی سعودی عرب میں کھلبلی مچ گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں پولیس نے ہم جنس شادی سے متعلق سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دکھائی دیے جانے والے متعدد مردوں کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منظرِ عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دو مرد ایک ساتھ قالین پر چل رہے ہیں اور ان پر رنگین کاغذ کی لیریاں نچھاور کی جا رہی تھیں جبکہ ان میں سے ایک مرد نے بظاہر دلہن کی طرح حجاب پہن رکھا ہے۔

مکہ کی پولیس کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس ویڈیو میں مخالف جنس کا لباس پہننے والے اور اس میں ملوث دیگر افراد کو شناخت کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ان افراد کو گرفتار کر کے کیس استغاثہ کو بھیج دیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیے جانے والی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی ان پر عائد الزامات کی نوعیت بتائی ۔حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہیومین رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں صنفی شناخت کے بارے میں کوئی واضح قانون نہیں ہے تاہم غیر ازدواجی جنسی تعلقات، ہم جنس پرستی سمیت دیگر غیر اخلاقی رویوں پر جج اسلامی قانون کے اصولوں کے تحت فیصلہ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں سائبر قانون کے تحت آن لائن مذہبی اقتدار کے خلاف، نجی زندگی میں مداخلت اور عوامی اخلاقیات سے متصادم سرگرمیوں کو جرم تصور کیا جاتا ہے۔مکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرست شادی‘ کا منظر جمعے کو مقدس شہر میں ایک فیسٹیول میں فلمایا گیا اور اس واقعے نے وہاں موجود لوگوں کو حیران کر دیا۔اس سے پہلے فروری 2017 میں سعودی عرب کی پولیس نے 35 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا تھا جن میں خواجہ سرا بھی شامل تھیں۔ ان میں مینو باجی خواجہ سرا دوران حراست انتقال کر گئی تھیں اور ان کے خاندان نے تشدد کا الزام عائد کیا تھا جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ موت کا سبب تشدد نہیں بلکہ دل کا دورہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…