منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فلم ’’پدماوتی‘‘میں شامل 300مختلف چیزیں نکالنے پر کام جاری

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)تقریباًایک سال سے خبروں میں رہنے والی بھارتی فلم’’ پدماوتی‘‘ جو کہ بھارتی انتہاپسندوں کے پرتشدد احتجاج کے بعدبھارتی فلم سنسر بورڈ کی سفارش پرپدماوت کردی گئی ہے اس کے علاوہ بورڈکی پانچ سفارشوں پر 300مختلف چیزیں اور بھی فلم میں تبدیل کی جارہی ہیں، جس پرتیزی سے کام جاری ہے۔فلم کے خلاف بھارت بھرمیں احتجاج کے بعد فلم کی گزشتہ سال مقررہ تاریخ یکم دسمبر کو اس کی

ریلیز روک دی گئی تھی اورمعاملہ فلم سنسر بورڈ میں چلاگیاتھا۔ جہاں بورڈ نے فلم پر عوامی احتجاج کے تناظر میں متعددبار فلم کا پھر جائزہ لیا اور فلم میں پانچ ترامیم تجویزکیں۔ان پانچ ترامیم میں سے ایک نام کی تبدیلی تھی جبکہ دیگر چار ترامیم سے فلم میں شامل 300مختلف چیزیں نکال دی جائیں گی۔ بھارتی اخبار ممبئی مرر کے مطابق فلم میں سے دہلی، چتوڑ اور میواڑ کے علاقوں کے مناسبت سے تمام حوالے نکال دیے جائیں گے۔

اس تبدیلی سے ناظرین تاریخٰ فلم کی کہانی سے علاقوں کاتعلق نہیں جان پائیں گے اور جگہوں اورعلاقوں سے قطع تعلق ہوکر فلم دیکھ سکیں گے۔فلم میں کہانی کے مرکزی تاریخی کرداروں علاؤالدین خلجی اور رانی پدماوتی بھی اپنے جغرافیائی علاقوں کے تاریخی حوالوں سے ہٹ کر جلوہ گر ہونگے۔سنسر بورڈکی سفارش پر فلم میں تبدیلی کیلئے رات دن کام جاری ہے جو کہ رواں ماہ 25جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ریلیز کی تاریخ پر کوئی اور بڑی فلم اس کے مقابل نہیں تھی تاہم اب بالی وڈ کابڑا نام اکشے کمار کی فلم پیڈ مین بھی اسی دن سینماؤں میں پیش کی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…