استنبول (آ ئی این پی) تر کی کے ذ را ئع ابلا غ نے کہا ہے کہ ڈو نلڈ ٹر مپ کے امر یکی صدر بننے کے بعد سے افغان جنگ کے با عث پا ک امر یکا تعلقات تنا ؤ کا شکا ر ہو کر صرف ایک سال میں نچلی تر ین سطح پر آ چکے ہیں۔ منگل کوتر کی کے سر کا ری خبر ر سا ں ادا رے انا دو لو کی تجز یا تی ر پو رٹ میں کہا گیا ہے کہ
دو نو ں مما لک کے ما بین حا لیہ تنا ز ع افغان جنگ میں مفادات کے ٹکرا ؤ کے سبب ہوا ہے،امر یکا کو یہ سمجھنا ہو گا کہ افغا ن جنگ کی صورت حا ل انتہا ئی پیچیدہ اور مشکل ہے، امر یکا پا کستان پر افغا ن طا لبان کو معا ونت فرا ہم کر تا ہے تا ہم پا کستان اس الزام کی تر دید کر تا ہے، اگر پا کستان اپنی سر ز مین پر عسکر یت پسندو ں کی محفو ظ پنا ہ گا ہیں ختم کر چکا ہے تو ان کار روا ئیوں کو شفاف بنا نے کی بھی ضرورت ہے، افغا نستان میں افیو ن کی تجا رت ، افغان سرداروں کے کے ما بین مسلح تصا دم، بد عنوا نی اور افغان صدر اشرف غنی کی چیف ایگز یکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے چپقلش نا کا میوں کا با عث ہیں،ان تمام و جو ہا ت کے علا وہ بھا رت کا افغا نستان کی سیا ست اور سیکیو رٹی معا ملات میں بڑ ھتا ہوا مفاد پا کستان کیلئے تحفظات کا با عث ہے جس پر امر یکا کو تو جہ دینے کی ضرورت ہے، پا کستان اس وقت بہت سے کا رڈز استعمال کر سکتا ہے، امر یکا افغا نستان میں اپنی افواج کو سا زو سا ما ن کی فرا ہمی کیلئے پا کستان کے ز مینی را ستے اور فضا ئی حدود استعمال کر تا ہے، اگر پا کستان یہ سہو لت بند کر نے کا اعلا ن کر دے تو امر یکا کو شما لی راستہ اپنا نا ہو گا جو کہ ایک مشکل مر حلہ ہو گا، امر یکا ،پا کستان کے اہم جیو اسٹر یٹجک محل و قو ع کے با عث با ہمی تعلقات مکمل طو ر پر معطل نہیں کر سکتا۔