بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہمیں بھی اس کام میں حصہ دار بنایاجائے، افغانستان کی نظریں چین کے سب سے بڑے منصوبے پر لگ گئیں، اشرف غنی نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شمولیت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان چین کے ساتھ تعلقات پر بہت توجہ دیتا ہے اور چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی تعمیر میں حصہ لینا چاہتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں چین کے نئے سفیر لیو جینگ سونگ نے اپنی سفارتی اسناد افغان ایوان صدر میں پیش کیں اس موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان چین کے ساتھ

تعلقات پر بہت توجہ دیتا ہے۔ چین، افغانستان کے لیے ایک دائمی اور قابل اعتماد اسٹرٹیجک تعاون کا ساتھی ہے۔ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور چین کی تیز رفتار ترقی کو بہت سراہتا ہے اور اس میں مثبت طور پر شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ لینا چاہتا ہے، واضح رہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ ایک وسیع منصوبہ ہے جس کا ایک سب سے اہم حصہ سی پیک کے نام سے بن رہاہے جو کہ پاکستان سے گزرتاہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…