اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ رخ کا فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ پر انوشکا کا شاندار استقبال

datetime 9  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر واپسی پر شاندار استقبال کرکے نئی نویلی دلہن انوشکا شرما کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بعد بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما جب ہنی مون منا کر شوٹنگ کے لئے فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر پہنچی تو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہدایتکار انند رائے کے ساتھ مل کر وینیٹی وین کو

خوبصورت پھولوں اور انوشکا کی تصویروں سے سجا کر شاندار استقبال کیا جس کی خوشی کا اظہار انوشکار نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے ایک پوسٹ میں بھی کیا۔انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’وہ کہتے ہیں کہ صرف میں واپس آئی ہوں اور میں کہوں گی کہ میری واپسی فلم ’زیرو‘ کے لئے ہے لیکن مجھے فلم میں واپسی پر خوشی ہے اور اپنے ساتھی اداکار اور عملے کے ساتھ واپس آکر کام کرنے پر بھی خوشی ہے۔انوشکا نے ویںیٹی وین کو خوبصورت پھولوں سے سجانے پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ فلم ’زیرو ‘میں شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اْن کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جب کہ فلم 21 دسمبر 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…