بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب ، اقامہ کی ایکسپائری تاریخ سے متعلق اہم ترین اعلان کردیاگیا،مدت کے دوران سفر نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرما نہ ہو گا۔ جوازات 

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ( جوازات ) نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک غیر ملکی شہری کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ فائنل ایگزٹ ویزہ پر جانے والوں کو اقامہ کی ایکسپائری تاریخ سے قطع نظر 2 ماہ کی مہلت دی جاتی ہے۔ مدت کے دوران

سفر نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرما نہ ہو گا۔ جوازات کی جانب سے ٹوئٹر پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق ایگزٹ ویزہ کی مدت 2 ماہ ہوتی ہے۔مدت ختم ہونے سے قبل سفر کرنا لازمی ہے۔ سفر کا ارادہ ملتوی ہونے کی صورت میں ویزہ منسوخ کروایا جائے بصورت دیگر پہلی بار خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیاجاتا ہے۔ یہی خلاف ورزی دہرانے پر جرمانے کی رقم 2 ہزار اور تیسری بار 3 ہزار ہوتی ہے۔جو تارکین مقررہ مدت کے دوران سفر کا ارادہ ملتوی کرنا چاہیں تو ان پر لازم ہے کہ وہ فوری طور پر فائنل ایگزٹ ویزہ کینسل کروائیں تاکہ جرمانہ سے بچا جاسکے۔ واضح رہے ایگزٹ ری انٹری ویزے کے لئے بھی یہی شرط لاگو ہوتی ہے۔ مقررہ مدت کے دوران سفر نہ کرنے پر اسے منسوخ کروانا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے  سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ( جوازات ) نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک غیر ملکی شہری کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ فائنل ایگزٹ ویزہ پر جانے والوں کو اقامہ کی ایکسپائری تاریخ سے قطع نظر 2 ماہ کی مہلت دی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…