بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

موبائل فون کمپنیاں سالانہ کتنے سوارب روپے کا فراڈ کررہی ہیں؟پاکستان پر مجموعی قرضہ کتنے ارب ڈالر ہوگیا؟چونکا دینے والے انکشافات 

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چےئر مین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان کے نیب سے متعلق173فیصلے ہیں تمام افسران ان فیصلوں اور نیب کے قوانین کو پڑھیں اور کوئی بھی انکوائری اور انوسٹی گیشن قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہونی چاہیے ‘نیب کے کام میں تبدیلی کو پوری قوم دیکھ رہی ہے ہم نے پوری قوم کیساتھ ملکر ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ کر نا ہے۔وہ سوموار کے روز

قومی احتساب بیورو میں ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقعہ پر تمام علاقائی بیوروز کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پراسیکیوشن ‘آپر یشن اور آگاہی اورتدارک ڈویژن نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈلی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چےئر مین نیب نے کہا کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان کے نیب سے متعلق تقریبا173فیصلے موجود ہیں انکو اور نیب کے قانون کو پڑ ھیں اور کوئی بھی انکوائری اور انوسٹی گیشن قانون کے دائر سے باہر نہیں ہونی چاہیے ملک اس وقت84ارب ڈالرز سے زائد کا مقروض ہے دوسری طرف موبائل فون کمپنیاں مبینہ طور پر سالانہ تقریبا400ارب روپے کا ٹیکس ایف بی آر کو نہیں دیتیں نیب میں اب صرف اور صرف قانون کے مطابق کام کام اور کام ہوگا ۔ انہوں گزشتہ 3ماہ کی کارکردگی رپورٹ پر اطمنیان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نیب کے کام میں تبدیلی پوری قوم دیکھ رہی ہے ہم نے پوری قوم کے ساتھ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ کر نا ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نیب افسران کی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ قومی احتساب بیورو کے چےئر مین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان کے نیب سے متعلق173فیصلے ہیں تمام افسران ان فیصلوں اور نیب کے قوانین کو پڑھیں اور کوئی بھی انکوائری اور انوسٹی گیشن قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہونی چاہیے ‘نیب کے کام میں تبدیلی کو پوری قوم دیکھ رہی ہے ہم نے پوری قوم کیساتھ ملکر ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ کر نا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…