کینبرا/واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف اگر شمالی امریکہ میں ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے تو دوسری طرف آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گذشتہ 79 سال میں گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔سڈنی کا درجہ حرارت 47.3 سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔شدید گرمی کی وجہ ہزاروں افراد بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں جبکہ امدادی ادارے بے گھر افراد کو پانی فراہم کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سڈنی کے مغرب پینرتھ علاقے میں رہائشیوں نے سب سے
زیادہ گرمی کی شدت محسوس کی۔سڈنی کے وسیع تر علاقے میں آتشزدگی کا سخت انتباہ جاری کیا گیا اور شہر میں آگ جلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بیورو آف میٹرولوجی نے تصدیق کی کہ دن کا گرمی سے نڈھال کر دینے والا درجہ حرارت پینرتھ میں ریکارڈ کیا گیا۔گریٹر سڈنی کے علاقوں میں آگ پر پابندی لاگو کر دی گئی تاکہ جنگل کی آگ کے خطرے سے بچا جا سکے، جو کہ آسٹریلیا میں گرمیوں کے دوران ایک معمول ہے۔