اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہاتما گاندھی کا قاتل ایک ہی شخص نہیں تھا،چوتھی گولی کس نے ماری؟70سال پرانے کیس کے بارے میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ موہن داس گاندھی (مہاتما گاندھی)کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پیر کو بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس ایس اے بوڈلے اور جسٹس نگسوارا را پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مہاتما گاندھی قتل کیس

کی سماعت کی۔اس موقع پر سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست گزار کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی جانچ پڑتال کرنے والے سینئر ایڈووکیٹ امرندرا سارن نے عدالت کو بتایا کہ قاتل، اس کا نظریہ اور آلہ واردات کی نشاندہی ہوچکی ہے اور اس کیس کی مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔درخواست گزار نے گزشتہ سال موقف اختیار کیا تھا کہ مہاتما گاندھی کو تین کے بجائے 4گولیاں ماری گئیں اور چوتھی گولی کسی دوسرے شخص نے ماری تھی جس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں تاہم سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی کہ تازہ ترین تفتیش کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 70 سال پرانے اس کیس میں حاصل کرنے کو مزید کچھ نہیں اور کیس کی تحقیقات کی مزید کوئی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ مہاتما گاندھی کو 30 جنوری 1948 کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جس کے الزام میں نتھو رام گوڈسے اور مزید 2 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پیر کو بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس ایس اے بوڈلے اور جسٹس نگسوارا را پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مہاتما گاندھی قتل کیس کی سماعت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…