ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کا بھیانک منصوبہ بے نقاب،جب بدمعاشی نہ چل سکی تو مکروہ عزائم پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاکستان کے خلاف کیا گھنائونا کھیل شروع کر دیا،سابق بیوروکریٹ کےتہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف امریکی، بھارتی اور اسرائیلی عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور ان دنوں تو امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں شدید تنائو بھی پایا جا رہا ہے ، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے اور مذہبی آزادی روکنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کئے جانے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھی نپے تلے انداز میں سفارتی سطح پر

امریکہ کو مناسب جواب دیا گیا ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ پاکستان میں آئندہ ہونے والے الیکشن جو کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر نہایت اہم ہیں میں اثر انداز ہونے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔ اس بات کا انکشاف سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اپنے ایک میں کالم میں کیا ہے۔ کنور دلشاد نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے میڈیا ہاوسز اور این جی اوز کو بھاری ڈالرزدئیے ہیں جبکہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لئے اقدامات اٹھا چکا ہے۔ کنور دلشاد لکھتے ہیں کہ ان کی تحقیق کے مطابق کیری لوگربل کے ذریعے کچھ میڈیا ہاوسز ، این جی اوز اور تھنک ٹینکس کو تقریباً 70 ارب روپے کی امداد جاری کی گئی تھی ابھی حال ہی میں یو ایس ایڈ نے رولز آف بزنس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک غیر ملکی این جی اوز کی وساطت سے آئندہ انتخابات کی مانیٹرنگ کروانے کے لئے کروڑوں ڈالر کی امداد تقسیم کی ہے اور اس غیر ملکی تنظیم کے ذریعے پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں میں فنڈز تقسیم کئے جانے کی بھی منصوبہ بندی ہو رہی ہے تاکہ پاکستان کے الیکشن پر اثر انداز ہوا جا سکے۔کنور دلشاد نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب اور الیکشن کمیشن کے ذریعے کیری لوگر بل کے تحت رقم حاصل کرنے والے میڈیا ہائوسز اور این جی اوز کو محاسبہ کیا

جانا چاہئے جبکہ وزیر خارجہ ان تمام امریکی امداد پر ، جو اس وقت این جی اوز کے ذریعے گردش کر رہی ہیں، فوری پابندی عائد کریں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی ایسی تمام غیر سرکاری تنظیموں کو الیکشن تک رسائی نہ دے جیسا کہ بھارت نے آج تک یو ایس ایڈ اور یو این ڈی پی کو اپنے الیکشن مانیٹر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ امریکہ بھی اپنے الیکشن میں کسی کو مبصرین کی حیثیت سے مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…