منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان اپنے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بار پھر اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھنے میں کامیاب

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی اداکاری کے باعث بلاک بسٹر فلموں کا کسے علم نہیں، اپنے اسی نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بار پھر اداکار اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں اوران کی فلم کھڑکی توڑبزنس کرنے میں مصروف ہے۔علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔ ریلیزکے بعد تیسرے ہی دن

ٹائیگرزندہ ہے 100 کروڑکمانے میں کامیاب ہوگئی تھی، جس کے بعد یہ 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی سلمان خان کی 12 ویں فلم بن گئی تھی تاہم اب اس مووی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ٹائیگر زندہ ہے بیرون ملک 113 کروڑ جب کہ بھارت میں اب تک 374 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی

ہے یعنی مجموعی طورپرفلم نے اب تک 487 کروڑ کا کامیاب بزنس کرلیا ہے اور فلم جلد ہی 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی ہے۔ اس طرح فلم نے ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ کا 300 کروڑسے زائد کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ فلم میں سلمان خان نے بھارتی اور کترینہ کیف نے پاکستانی خفیہ ایجنٹ کے کردارادا کیے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…