پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف خود بھی نہیں چاہتے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ،بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟اہم سیاسی شخصیت کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے سیاسی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ

کیا وفاقی حکومت کو فکر بھی ہے کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ موجودہ صورتحال میں کیا ایک بھی وفاقی وزیر بلوچستان گیا ہے ٗلگتا ہے کہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف 14 اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جس پر ووٹنگ 9 جنوری کے اجلاس کے دوران ہونے کا امکان ہے۔دریں اثناء سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اور اسلام آباد سمیت دیگر تینوں اسمبلی کی موجودگی اور بلوچستان اسمبلی کی عدم موجودگی سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بلوچستان سے 23 میں سے 12 سینیٹ ممبر مارچ تک موجود ہوں گے اور ایسے میں سینیٹر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب جائز ہوگا۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…