ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان،ن لیگ میں بغاوت،وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری کی حکومت بچنا مشکل ،عدم اعتماد کا معاملہ پراسرار،پیچھے کون ہے؟سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انکشافات

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری کی حکومت بچانا مشکل لگ رہی ہے ،تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پر اسرار ہے اس پر خدشات ہیں ،یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کے اگر جمعیت علماء اسلام تحریک عدم کی حمایت کر دے توحکومت بچا نا مشکل ہوگانواب ثنا ء اللہ زہری کو حکومت

بچا نی ہے وہ اپنے نمبر پورے کریںیہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے،بلوچستان میں معاملات پر اسرار ہیں یہا ں پر ایک ہی پارٹی ہے جس میں بغاوت ہے بات گاڑیوں اور فنڈز کی جارہی ہے اگر واقع اتنے چھوٹے معاملات تھے تو پھر نوبت عدم اعتماد تک کیسے پہنچی اسکے پیچھے محرکات کیا ہیں سمجھ میں نہیں آرہا ،انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے اراکین کو فنڈز نہیں ملے مگر تحریک عدم اعتماد پر سردار اختر مینگل ،جمعیت علما ء اسلام اور دیگر جماعتوں نے دستخط کردئیے اس معاملے میں پر اسرار چیزیں نظر آرہی ہیں ،انہوں نے کہا ہمارا مسلم لیگ(ن) سے اتحاد ہے ہمیں نہ وفاقی حکومت نے رابطہ کیا نہ ہی صوبائی نے ہم نے انکے نامزد وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے،تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں ہیں اور نہ بنیں گے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا مینگل اور دوسروں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے انتے لوگ کیسے اکھٹے ہورہے ہیں ان سب کا ایک ہوجانا سمجھ میں نہیں آتا ، ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی ایک ایم پی اے ہے وہ سمجھتا ہے میرے کیس ختم ہوجائیں گے اور رہا ہو جاؤں گالیکن ہم پریشان ہیں انہیں رہا کون کررہا ہے اور پکڑا کس نے ہے یہ بال متی کا کنبہٰ کیسے اکھٹا ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے اسلام آباد ایک رائے یہ ہے کہ ایک اسمبلی کو توڑ کر سینیٹ کے انتخا بات روکے جائیں گے پہلے یہ سنا تھا کہ خیبر پختونخواء والے کریں گے مگر بلوچستان سے معا ملہ شروع ہونے سے ہمارے خدشات بڑھے ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام کر نے کے لئے وفاقی حکومت نے با قاعدہ ہلجل نہیں کی اب یہ انکی مرضی ہے کہ وہ کس گروپ کو سپورٹ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…