نئی دہلی (آن لائن) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر راہنما سبرا منیم سوامی نے ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے بعد بھارت کو امریکہ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے ۔بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا موقف بالکل واضح ہے کہ اگر ہم پاکستان سے نمٹنا چاہتے ہیں
تواس کے لئے ہمیں امریکہ اور اسرائیل کی معاونت درکار ہو گی اور یہ امریکہ کا یہ اقدام خیر سگالی کا واضح ثبوت ہے ۔ہمیں اس کے جواب میں اسرائیل سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دینا چاہئے ۔سوامی نے پاکستان کے خلاف ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ان کی جانب سے جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ درست ہیں ۔