ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی دلدلی علاقے کے وسط میں، جو سینٹ پیٹرزبرگ سے زیادہ دور نہیں، چوکور لوہے کے دروازوں کی بنی عمارت ہے۔دروازے کی زنگ آلود سلاخوں کے پیچھے کئی ریڈیو ٹاور ہیں۔ یہ عمارت سرد جنگ کے زمانے سے ہی پراسراریت میں لپٹی ہوئی ہے۔ یہ عمارت MDZhB نامی ریڈیو اسٹیشن کا ہیڈکوارٹر ہے۔ اس ریڈیو کے متعلق آج تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا کہ وہ اسے آپریٹ کرتا ہے۔
یہ پچھلے35 سالوں سے دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن چلتا رہتا ہے۔تاہم اس پر چلنے والی ٹیون کافی بھدی اور ایک سی ہے۔ ہر چند سیکنڈ بعد اس میں ایک دوسری آواز شامل ہوجاتی ہے۔ اس ریڈیو پر ہفتے میں ایک یا دو بار ایک مرد یا عورت کی آواز بھی آتی ہے جو روسی زبان میں ایک یا دو لفظ پڑھتے ہیں۔ پوری دنیا میں کوئی بھی شخص 4625 kHz فریکوئنسی سیٹ کر کے اس ریڈیو کو سن سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ریڈیو
اسٹیشن کی آن لائن فین فالونگ لاکھوں میں ہے۔ لوگ اسے the Buzzer کے نام سے جانتے ہیں۔ اسی طرح کے دو اور پر اسرار ریڈیو اسٹیشن the Pip اور Squeaky Wheel بھی ہیں۔حیرت انگیز طور پر ان ریڈیو اسٹیشن کے سننے والے بھی اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم وہ کیا سنتے ہیں