ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ٹیسٹ رینکنگ، سال نو پر اظہر علی اور یاسر شاہ کے قدم لڑکھڑا گئے

datetime 1  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سی پی پی) ٹیسٹ رینکنگ میں سال کے آخر پر اظہر علی اور یاسر شاہ کے قدم لڑکھڑا گئے جب کہ لمبی چھلانگ لگانے والے الیسٹر کک نے پاکستانی بیٹسمین کو نویں نمبر پر بھیج دیا۔ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں اظہر علی آٹھویں اور بولرز میں یاسر شاہ کافی عرصے سے 14 ویں نمبر پر موجود تھے تاہم سال کی آخری رینکنگ اپ ڈیٹ سے دونوں کے ہی قدم لڑکھڑا گئے اور انھیں ایک ایک درجہ نیچے آنا پڑا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ میں 244 رنز کی اننگز کھیلنے والے الیسٹر کک کو ایک ساتھ 9 درجے کی ترقی ملی جس سے وہ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے اور اظہر علی کو نویں نمبر پر جانا پڑا۔کک نے رواں سال کا آغاز 15 ویں نمبر سے کیا جبکہ ایشز سیریز میں ان کی انٹری 10 ویں پوزیشن سے ہوئی تھی تاہم ابتدائی تینوں ٹیسٹ میں مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے وہ پھر 15 ویں نمبر پر چلے گئے تھے۔ میلبورن ٹیسٹ میں 76 اور 102 رنز ناٹ آٹ کی اننگز کھیلنے والے اسٹیون اسمتھ نے اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا جبکہ آل ٹائم لسٹ میں وہ دوسری پوزیشن پر تن تنہا قابض ہوگئے ہیں جبکہ ڈان بریڈ مین ان سے اب صرف 14 پوائنٹس کے فاصلے پر رہ گئے ہیں۔انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ کو بھی ایک درجہ ترقی ملی جس سے ان کے پوائنٹس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے برابر ہی ہوگئے ہیں لیکن چند اعشاریائی پوائنٹس کی کمی کے باعث وہ پانچویں ہی نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی چھٹی پوزیشن ہے۔بولرز رینکنگ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک درجہ ترقی پاکر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو 15 ویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔ جیمز اینڈرسن نے اپنی نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ 2017 کا آغاز بولرز رینکنگ میں ٹاپ تین پوزیشنز پر کرنے والے اسپنرز ایشون، جڈیجا اور رنگانا ہیراتھ نے سال کا اختتام بالترتیب تیسری، چوتھی اور چھٹی پوزیشن پر کیا۔ ٹاپ 10 بولرز میں صرف ایک ہی

تبدیلی ہوئی ہے مورن مورکل کی 10 ویں پوزیشن پر واپسی ہوئی ہے۔زمبابوے کے خلاف چار روزہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھوں نے 21 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔ ان کے ساتھی بولر کیشو مہاراج نے 59 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں، جس کی بدولت دو درجے ترقی پاکر وہ 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آل رانڈرز میں شکیب الحسن ٹاپ پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…