ٹورنٹو(این این آئی) کینیڈا میں محبت کے مارے ایک شخص نے اپنی بے وفا دوست کا تحفہ گزشتہ 47 سال سے سنبھال کر رکھا ہے لیکن اسے آج تک نہیں کھولا۔ایڈمنٹن کے ایڈریان پیئرس کو یہ تحفہ 1970ء میں اس وقت ملا جب ان کی عمر صرف 17 برس تھی وہ ٹورنٹو کے جارج ایس ہنری سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم تھے کہ انہیں ایک لڑکی وکی سے محبت ہوگئی۔ وکی نے ایڈریان کو ایک تحفہ دیا لیکن اس کے
فوراً بعد ان سے تعلق ختم کرلیا۔ایڈریان نے اپنی پہلی محبت کی جانب سے یہ برتاؤ دیکھا تو وہ بہت حیران، دکھی اور غمگین ہوئے اس غصے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اس تحفے کو زندگی کی سب سے آخری شے سمجھیں گے اور اسے کبھی اہمیت نہ دیں گے۔ انہوں نے اس تحفے کو کرسمس ٹری کے نیچے پھینک دیا اور اپنے گھر والوں سے بھی کہا کہ وہ اسے کبھی نہیں کھولیں گے اور انہوں نے اس بات پر سختی سے عمل بھی کیا۔کئی برس بعد وکی
کی بہن نے ان سے رابطہ کیا اور ایڈریان کو وکی کا نمبر دیا لیکن ایڈریان نے بتایا کہ وہ راستے الگ ہونے کے بعد بھی وکی سے ملتے رہے اور اب فیصلہ کرچکے کہ دوبارہ نہیں ملیں گے۔ اس کے بعد آخرکار اس نے بھی شادی کرلی اور اب سکون سے رہ رہے ہیں۔ان کی بیگم بھی انہیں کچھ نہیں کہتیں لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس تحفے کو وہ 50 برس مکمل ہونے پر ہی کھولیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ اس میں آخر تھا کیا۔