منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لے لیا

datetime 23  اپریل‬‮  2015 |

لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کی مایوس کن کارکردگی غیر متوقع تھی،بنگلہ دیش سیریز ختم ہو گی اسکے بعد شکست کے تمام عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیرز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ شکست کے باوجود پی سی بی ابھی کوئی ایسا سخت قدم نہیں اٹھانا چاہتی۔ تاہم جب بنگلہ دیش سیریز ختم ہو گی اسکے بعد شکست کے تمام عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کی طرح وہ بھی ٹیم کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہوئے ہیں۔ لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہو گا کہ ہماری حریف ٹیم انتہائی پروفیشنل ٹیم ہے جس نے گذشتہ سالوں میں بڑی تیزی سے اپنی پرفارمنس کو بہتر کیا ہے۔ ہماری ٹیم کی مایوس کن کارکردگی غیر متوقع تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس دورہ کے دوران کچھ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،خاص طور پر کپتان اظہر علی، محمد رمضان، سعد نسیم اور سمیع اسلم کے نام شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کی فٹنس پر توجہ دینا ہو گی اور فیلڈنگ سمیت دیگر چیزوں پر بھی بہتری لے کر آنا ہو گی۔ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بننا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں بہتر ریکارڈ ہے اور ہمیں اپنی ون ڈے رئیٹنگ کو مزید بہتر کرنا ہو گا مجھے یقین ہے کہ مقررہ وقت کے اندر یہ نوجوان ٹیم بہتر رزلٹ دکھائی گی۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…