اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ میں خاتون کو 284 ارب ڈالرسے زائد کا بجلی کا بل موصول, سب حیران و پریشان ہو گئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پینسلوینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں خاتون کو 284 ارب ڈالرسے زائد کا بجلی کا بل موصول ہوا تووہ حیران و پریشان ہوگئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر ایری کی رہائشی میری ہورومنسکی اس وقت شدید پریشان ہوگئیں جب انہیں گھرکا بجلی کا بل 284 ارب ڈالرموصول ہوا جب کہ بل میں انہیں تمام رقم نومبر2018 تک ادا کرنا تھیں۔

اس حوالے سے میری ہورومنسکی کا کہنا تھا کہ بل دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں، ہم نے کرسمس کی لائٹس لگائی ہوئی تھیں اور سوچا کہ کیا ہم نے انہیں غلط طریقے سے تو نہیں لگا دیا۔میری نے کہا کہ وہ بل لے کرجب متعلقہ ادارے گئیں تو وہاں ادارے کے ترجمان مارک ڈربن نے بتایا کہ

اصل واجب الادا رقم تقریباً صرف 284 ڈالر ہے جب کہ بل پرغلط رقم درج تھی۔انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں یاد کہ میں نے اربوں ڈالرزکا بل کبھی دیکھا ہو، ہم صارف کی جانب سے اس غلطی سے متعلق رجوع کرنے کی کوشش پر بہت قدرکرتے ہیں تاہم وہ لاعلم ہیں کہ یہ غلطی کیسے ہوگئی؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…