پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

فوج کی مداخلت ،احتجاج کب اور کیسے کرنا ہے ؟عمران خان اورطاہر القادری کی اہم ترین ملاقات،بڑے فیصلوں کا اعلان کردیاگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مرکزی رہنماؤں کے وفد نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ماڈل ٹاؤن میں اہم ملاقات کی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس علی باقرنجفی کی رپورٹ ، 30دسمبر کی اے پی سی او روزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفے کیلئے دی جانے والی ڈیڈ لائن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عوامی تحریک کے سربراہ نے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھائی پانامہ کیس میں گیا دوسرا ماڈل ٹاؤن قتل عام کیس میں گھر جائے گا ،45تھانوں اور پولیس کی 12 کمپنیاں اگر شہباز شریف کے حکم پر نہیں آئیں تو پھر کس کے حکم پر آئیں بتایا جائے؟ احتجاج کا فیصلہ اے پی سی میں مشاورت سے کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اچھا ہے میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں، اس سے میری باہر کی مصروفیات ازخود کینسل ہو جائیں گی۔عمران خان نے کہاکہ انصاف کیلئے پوری جماعت ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے اور ڈاکٹر صاحب جو لائحہ عمل دیں گے ساتھ کھڑے ہوں یہ سیاسی معاملہ نہیں انسانی معاملہ ہے اور کون کس جماعت سے ہے یہ بحث طلب موضوع نہیں ہے۔اگر یہ مافیا برسر اقتدار نہ ہوتا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ایک ماہ میں ہو جاتا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے گواہ پاکستان کے عوام کی آنکھیں ہیں جنہوں نے قتل و غارت گری کے سارے مناظر براہ راست دیکھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ فوج کو مداخلت کی ضرورت ہے نہ اسکا مطالبہ کریں گے ،قاتلوں کا مقابلہ عوامی طاقت سے ہو گا ، غیر جانبدار تفتیش کیلئے شہباز شریف اور راناثناء اللہ کا استعفیٰ ناگزیر ہے ۔جسٹس باقر نجفی کمیشن میں سرکاری گواہیاں تھیں اس کے باوجود ذمہ دار شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ٹھہرائے گئے،نجفی کمیشن کے ہمراہ 13 سو دستاویزات ہیں

جو ہمیں نہیں دی جارہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کی پوری جماعت پہلے دن سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کے ساتھ کھڑ ی ہے۔ انہوں نے مظلوموں کا مقدمہ اپنا مقدمہ سمجھ کر لڑا، دونوں جماعتوں کا دیرینہ تعلق ہے، باہمی مشاورت کو مزید وسعت دے رہے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ڈی آئی جی، ایس پی، ڈی ایس پی اپنی پوزیشنز پر بیٹھے ہیں قتل عام پر ایک بھی ذمہ دار جیل میں نہیں ہے۔ساڑھے تین سال صبر کے ساتھ انصاف کا راستہ دیکھا ،باقر نجفی کی رپورٹ آنے کے بعد قاتل کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف شہباز جان لیں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں آپ کو معافی نہیں ملے گی۔ سربراہ عوامی تحریک نے عمران خان کے ہمراہ آنے والی پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، عون چودھری، فواد چودھری، شفقت محمود ،عبدالعلیم خان، اعجاز چودھری، میاں اسلم اقبال کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹریٹ آمد پر عمران خان کا ڈاکٹر محمد طاہر القادری ،خرم نواز گنڈا پور،ڈاکٹر حسین محی الدین ،فیاض وڑائچ ،بریگیڈئیر (ر) محمد مشتاق ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،ساجد بھٹی،جی ایم ملک ، میاں ریحان مقبول ،جواد حامد و دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔

سیکرٹریٹ آمد پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک اجلاس منعقد کیا اے پی سی کے ایجنڈے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں عمران خان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ڈاکٹر صاحب انصاف کیلئے آپ جو فیصلہ کریں گے ساتھ کھڑے ہوں گے میں پوری پارٹی ساتھ لے کر آیا ہوں ،یہ انصاف اور ہیومن رائٹس کامعاملہ ہے کون انصاف کیلئے اس جدوجہد کے ساتھ ہے یہ بحث طلب موضوع نہیں ،پوری قوم اس مسئلہ پر مظلوموں کے ساتھ ہے ، ہماری ملاقاتوں میں انتخابی یا سیاسی الائنس زیر بحث نہیں آتا ہم انسانی حقوق کیلئے کھڑے ہیں یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ دن دیہاڑے 100لوگوں کو گولیاں مار دی جائیں اور اسکا انصاف نہ ہو؟

یہ شریف خاندان کی پولیس ہے اور صرف مافیا کو تحفظ دیتی ہے،قتل و غارت گری کا یہ واحد کیس ہے جسے براہ راست پوری قوم نے دیکھا ، قوم کی آنکھیں اس سانحہ کا ثبوت ہیں، شہید ہونیوالے عوامی تحریک کے نہیں پاکستان کے شہری تھے ۔عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، وہ آج ارب پتی بنے ہوئے ہیں انہوں نے صرف اپنے بچوں کو اربوں پتی بنایایہ سیاست دان نہیں مافیا ہیں ۔ملٹری ڈکٹیٹر کی گود میں پلنے والے ہمیں جمہوریت کا درس دے رہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ شریف برادران نے ڈاکٹر طاہر القادری کو سبق سکھانے کیلئے ماڈل ٹاؤن میں بربریت دکھائی ۔

عمران خان نے کہا کہ انکی کرپشن اور قتل و غارت گری کے خلاف احتجاج ہو تو یہ کہتے ہیں ترقی کا سفر رک گیا اور یہ اپنے احتجاج دھرنے سڑکوں کی بندش، ایوان صدر کے باہر احتجاج اور جلاؤ گھراؤ کو درست سمجھتے ہیں ۔انکا طریقہ واردات مافیا والا ہے کہ پکڑے جاؤ تو شور کرو ،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکوں اور اداروں پر چڑھ دوڑو۔ میں لاڈلا نہیں ضیاالحق کی چوسنی منہ میں لے کر سیاست کرنیوالا لاڈلا ہے،انہیں غصہ ہے کہ پکڑے جانے پر اسٹیبلشمنٹ انکی مدد کیوں نہیں کر رہی اس لاڈلے کے خلاف مہران بنک سکینڈل کا کیس کھلتا ہے نہ نیب کے کیس کھلتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی تحریک کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں،مزدور اور کسان جن کا استحصال یہ کرتے چلے آ رہے ہیں وہی انکا استقبال کریں گے ،یہ تحریک چلانے کی جرات نہیں کر سکتے ، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے پاس سرنڈر کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…