پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کربلا میں ملبوسات فروخت کے لیے فیشن ماڈلوں کی نمائش اور گانے پر پابندی

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کربلا (اینا ین آئی)عراق کے جنوبی شہر کربلا میں صوبائی کونسل نے انسانی پتلا نما فیشن ماڈلوں پر کپڑوں کی نمائش پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ بزازوں کو صرف اسلامی ملبوسات کو لٹکانے کے لیے انسانی پتلوں کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب کربلا کے بعض مکینوں نے صوبائی کونسل کے اس فیصلے کی مخالف کی ہے اور انھوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی خلاف ورزی کے مرتکب دکان داروں پر جرمانے عاید کیے جاسکتے ہیں۔غیرملکی خبررسا ادار کے مطابق صوبائی کونسل کے ایک رکن ناصر حسن خزعلی نے کہا کہ غیر شائستہ کردار پر انتباہ کے لیے شہر بھر میں جگہ جگہ پوسٹر آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ کونسل کے 2012ء کے ایک فیصلے کے مطابق شہر کے تقدس کو برقرار رکھا جاسکے۔ان پوسٹروں پر کربلا کے مکینوں کو خبردار کیا گیاکہ اب خواتین کے ملبوسات کی حیا سوز انداز میں نمائش ، غیر شائستہ فلموں کی فروخت ، گانے بجانے اور عوامی مقامات پر غیر مہذب الفاظ میں گفتگو پر پابند ی ہوگی۔ان پوسٹروں پر کربلا کے تقد س پر فیصلے کی عمل درآمد کمیٹی کے ارکان کے دستخط ہیں۔اس میں خلاف ورزی کے مرتکبین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان پر پابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں لیکن کونسل کے اس فیصلے کی شہر کے سب مکین تائید کرر ہے ہیں اور نہ وہ اس کے حامی ہیں۔کربلا میں ٹیکسی چلانے والے مجاح حسین نامی ایک ڈرائیور کا کہنا تھا کہ موسیقی کا سننا شخصی آزادیوں میں سے ہے۔ جب تک میں گانا سنتے ہوئے کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا ہوں تو پھر کسی کو بھی مجھے روکنے کا حق نہیں پہنچتا‘‘۔خواتین کے ملبوسات فروخت کرنے والے ایک سیلز مین

احمد حسین کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے شخصی آزادیاں متاثر ہونے کے علاوہ کاروبار بھی متاثر ہوں گے۔انھوں نے صوبائی کونسل کو تجویز پیش کی ہے کہ’’ وہ اس طرح کے فیصلوں کے بجائے سڑکوں کی تعمیر اور عوامی خدمات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…