جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

امریکہ کی واشنگٹن اور کیلی فورنیا ریاستوں میں فائرنگ،2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر میریزول میں پیش آیا جس میں نویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے اسکول کے کیفے ٹیریا میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور طالب علم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے طالب علموں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق سر میں شدید نوعیت کے زخم آنے کے باعث 3 طالب علموں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے طالب علم کی شناخت جیلن فرائی برگ کے نام سے ہوئی ہے تاہم فائرنگ کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سیکرامینٹو میں پیش آیا جب پولیس اہلکار نے ایک مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا تو ڈرائیور نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور فرار ہو گیا جب کہ ملزم نے ایک اور مقام پر فائرنگ کر کے ایک اور پولیس اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…