کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں معروف چینی بائیک ساز کمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے آئندہ سال 800 سی سی کار متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے جسے 2019 میں 800 سی سی کی سوزوکی مہران کے 30 سالہ دور کے اختتام پر پیش کیا جائے گا۔اس بات کی تصدیق یونائیٹڈ موٹرز کے جنرل منیجر محمد افضل نے
ایک انٹرویو میں کہا کہ یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز کار اور پک اپ کی مینوفکچرنگ میں داخل ہونے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی چینی ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی اور مارکیٹ میں اس کی گاڑیاں یونائیٹڈ کے برانڈ کے نام سے آئیں گی جبکہ ان گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ 2018 کی پہلی ششماہی میں شروع ہوجائے گی۔