پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ایبولا وائرس امریکہ بھی پہنچ گیا ،شہریوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014 |

نیویارک۔۔۔ دنیا کا خطرناک وائرس ایبولا امریکا پہنچ گیاہے ، نیویارک میں پہلے مریض کی تصدیق کے بعد امریکیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔حکام کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کریگ اسپنسرامدادی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) کے لیے کام کرتے ہیں اور اسی موذی مرض کے مریضوں کا علاج کرنے کے سلسلے میں گنی گئے تھے جہاں خود بھی اس سے متاثر ہوگئے۔ ان کی طبیعت جمعرات کوخراب ہوئی۔ یہ مہلک وائرس رواں برس مارچ سے اب تک دنیابھر میں 4800سے زیادہ افرادکو شکار کرچکا ہے۔مرنے والوں کی زیادہ تعداد کا تعلق مغربی افریقی ممالک لائبیریا، گنی اور سیئرالیون سے تھا۔ طبی حکام کے مطابق ڈاکٹر اسپنسر جمعرات کو بخار اور اسہال کا شکار ہوئے اور انھیں ٹیسٹ کرائے جانے کے فوری بعد دیگر مریضوں سے الگ کردیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام اب نیو یارک میں ان سے رابطے میں رہنے والے افراد کی تلاش کررہے ہیں تاکہ یہ تصدیق کی جاسکے کہ کوئی اورشخص توڈاکٹر اسپنسر کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا نہیں ہوا۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…