اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

چین میں محبوب سے چھٹکارا پانے کے لیے ہسپتال قائم

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)  چین میں ایک نئی صنعت ابھر کر سامنے آئی ہے جہاں وہ شادی شدہ جوڑے جو ایک دوسرے کے پیٹھ پیچھے دوسروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرتے ہیں۔ ان میں سے متاثرہ فرد کئی ہزار ڈالر دے کر ناجائز تعلق قائم کرنے والے فرد کے محبوب سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔ ویئ قنگ لوو ہسپتال میں کالے کپڑے پہنے درمیانی عمر کی ایک عورت کو لایا گیا جس نے برطانوی نشریاتی ادارے

کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شنگھائی کے سب سے مشہور محبوب بھگانے والے ہسپتال کیوں آئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات مشکلات کے بعد اب بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ مجھے لگتا تھا کہ ہماری شادی شدہ زندگی پہلے تھی لیکن اب مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ زیادہ بہتر ہے اور یہ اصل زندگی ہے۔ کئی ہفتے تک ماہرانہ رائے دہی یعنی میرج کونسلنگ لینے کے بعد یہ خاتون اس نتیجے پر پہنچی ہیں۔ ان کونسلنگ کے مراحل میں انھیں زندگی کو مثبت انداز میں دیکھنے اور بہتر بیوی بننے کے بارے میں بتایا گیا۔ ویئ قنگ ہسپتال کی مشترکہ بانی منگ لی ہسپتال آنے والی خواتین کو ماہرانہ رائے دیتی ہیں تاکہ وہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار سکیں اور اس طرح اپنے شوہر کی توجہ اپنے تک محدود و مرکوز رکھیں لیکن کئی کیسز ایسے ہوتے ہیں جہاں شوہر اپنے بیویوں کے علاوہ اوروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیتے ہیں۔ ایک خاتون نے نمائندے کو بتایا جب مجھے اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات کا علم ہوا تو میں نے اُس سے سوالات کیے۔ ہماری لڑائیاں ہوئیں اور میں بار بار سوال کرتی رہی کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ شروع میں اس نے احساس ندامت دکھایا لیکن مسلسل لڑائی کے بعد اس نے مجھ سے بات کرنا ختم کر دی جس کے بعد میں نے ماہرانہ مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ اس مدد کے لیے اس خاتون نے شنگھائی کے ویئی قنگ ہسپتال سے رجوع کیا اور انھیں پیسے دیے تاکہ وہ ان کے شوہر کی محبوبہ سے

چھٹکارا دلا دیں۔ کئی ہزار ڈالر خرچ کرنے کے باوجود یہ خاتون سمجھتی ہیں کہ یہ طریقہ طلاق لینے سے بہتر حل تھا۔ ہسپتال کی بانی منگ لی اور ساتھی بانی شو ژن شنگھائی میں اپنا ہسپتال گذشتہ 17 سال سے چلا رہے ہیں اور اب تک دس لاکھ سے زیادہ گاہکوں کو مشورے فراہم کر چکے ہیں۔ شو ژن نے بتایا کہ شادیوں میں مختلف قسم کی مشکلات ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک ہے ناجائز تعلقات جو بہت سنگین مسئلہ ہے اور یہ نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔’

انھوں نے بتایا ہمارے پاس 33 مختلف طریقے ہیں جس کے ذریعے ہم محبوب سے جان چھڑواتے ہیں۔ جو طریقے شو ژن نے نمائندے کو بتائے وہ یہ تھے: محبوبہ کو ترغیب دینا کہ وہ کسی اور شخص کی محبت میں مبتلا ہو جائے، شوہر کو دوسرے شہر میں نوکری کے لیے منتقل کر دیا جائے،

والدین اور دوستوں کو راضی کیا جائے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور محبوبی کو شوہر کی بدکرداری اور بیماریوں کے بارے میں آگاہ کرنا تاکہ وہ اسے چھوڑ دے۔جب نمائندے نے شو ژن سے باقی 29 طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہی تو انھوں نے بتایا کہ وہ ہمارے کاروباری راز ہیں۔ ہم ان کے بارے میں میڈیا میں گفتگو نہیں کر سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…