لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کے مطابق اس مادے سے تیار شدہ ٹوٹے شیشے کو 28 ڈگری پر ایک گھنٹہ دبانے سے اسے اصلی حالت میں بدلا جاسکتا ہےترک خبررساں ادارے کے مطابق ریسرچ ٹیم نے ایک نئی گوند کی تیاری پر کام کے دوران خود ساختہ طور پر مرمت کرنے کی خصوصیت کی حامل شفاف پولیمر تیار کرنے میں کامیابی
حاصل کر لی ہے۔تحقیقات کے مطابق اس مادے سے تیارشدہ ٹوٹے شیشے کو 28 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ایک گھنٹے تک دبانے سے اصلی شکل میں بدلا جا سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس مادے کو گاڑیوں کے شیشوں کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے جو روایتی شیشے سے زیادہ مضبوط اور پائیدار ہو گا۔