اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اوباما سے انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نروس

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ،واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو کے لیے شہزادہ ہیری ریڈیو میزبان بنے اور انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انٹرویو کیا۔ انٹرویو سے قبل دونوں میں ہلکی پھلکی گفتگو ہوئی اور نوک جھونک بھی ہوئی۔سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس ستمبر میں انوکٹس گیمز کے دوران کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ریکارڈ کیا گیا۔

یہ انٹرویو رواں ماہ 27 دسمبر کو نشر کیا جائے گا۔گذشتہ روز اس کا ٹیزر جاری کیا گیا، جس میں سابق امریکی صدر کا انٹرویو لیتے وقت باراک اوباما تو پر اعتماد نظر آئے لیکن شہزادہ ہیری کچھ نروس معلوم ہوئے۔پرنس ہیری نے اوباما کو مخاطب کرکے اعتراف کیا کہ ‘آپ اس انٹرویو کے حوالے سے پرجوش ہیں اور میں نروس ہوں اور یہ بہت دلچسپ بات ہے’۔جس پر اوباما نے کہا، ‘اگر آپ چاہیں تو میں آپ کا انٹرویو لے لوں گا’۔انٹرویو سے قبل ہلکی پھلکی گفتگو ہوئی اور چھیڑ چھاڑ بھی ہوئی، جب شہزادہ ہیری نے سابق امریکی صدر سے کہا کہ ‘اگر جواب دینے میں تاخیر کی تو ان کا لٹکا ہوا منہ دیکھنا پڑے گا’۔جس پر باراک اوباما نے کہا کہ ‘میں شہزادہ ہیری کی روتی بسورتی صورت ہرگز نہیں دیکھنا چاہتا’۔شاہی محل کنسنگٹن پیلس نے بھی اس حوالے سے ٹوئیٹ کی اور لکھا کہ یہ انٹرویو سابق صدر کے دفتر میں آخری دن اور صدارت سے ہٹ کر زندگی سے متعلق ان کے منصوبوں خاص کر اوباما فانڈیشن کے گرد گھومتا ہے۔ شہزادہ ہیری اور باراک اوباما میں کافی اچھی دوستی ہے، حال ہی میں کینیڈا میں ہونے والے انوکٹس گیمز کے دوران دونوں بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئے تھے۔باراک اوباما 2009 سے 2017 تک امریکا کے 44ویں صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ رواں برس جنوری میں عہدہ چھوڑنے کے بعد اب وہ سماجی کاموں میں مصروف ہیں۔رواں برس اکتوبر میں رپورٹس سامنے آئی تھی کہ باراک اوباما اب امریکا کی ریاست

الینوائے کی ایک عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب شہزادہ ہیری آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں امریکی اداکارہ میگھن مارکلے سے منگنی کی اور دونوں اگلے برس مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…