بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص ایک بار پھر مندی کی جانب چلا گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار ی حصص ایک بار پھر مندی کی جانب چلا گیا، تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 26 کروڑ روپے کا خسارہ رہا جبکہ شیئرز کی خریدوفروخت بھی 2 کروڑ 47 لاکھ سے زائد کم رہی۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ سرمایہ میں 99 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز

جمعرات کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 596.10 پوائنٹس کی کمی سے 38223.55 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 342.42 پوائنٹس کی مندی سے 19060.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 352.36 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1273.40 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 59 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 269 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 29 لاکھ 46 ہزار 140 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روزبدھ کو11 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار 810 شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ99 ارب 75 کروڑ 92 لاکھ 28 ہزار 732 روپے کی کمی سے 82 کھرب 4 ارب 52 کروڑ 15 لاکھ 51 ہزار 574 روپے رہ گیا۔سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیم299.98 روپے کے اضافے سے 6799.98 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی سودے بھی 60 روپے کی تیزی سے 2590 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔

ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 54 روپے کی مندی سے 1405 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 48 روپے کی کمی سے 1241 روپے رہ گئی۔سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 3 لاکھ 7 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 31.80 روپے سے شروع ہو کر 30.22 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 83 لاکھ 49 ہزار حصص کے سودے 6.38 روپے سے شروع ہو کر 6.10 روپے پر بند ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…