جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کسی ادارے سے ناراض نہیں، ان کا موقف اصولی ہے، احسن اقبال

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پانے کا وعدہ پورا کردیا ہے ،حالیہ برسوں میں پاکستانی معیشت مضبوط ، امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد ہے ،رواں مالی سال اسے بڑھا کر چھ فیصد تک لے جائیں گے، ملک

میں اس وقت سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہو رہی ہے،مزید دس ہزار میگا واٹ بجلی بھی جلد سسٹم میں شامل ہو جائے گی، نواز شریف کسی ادارے سے ناراض نہیں، ان کا موقف اصولی ہے، ہم جمہوری کوششیں جاری رکھیں گے ، جمہوریت کو پٹڑی سے اترتا دیکھنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا ہے ،حالیہ برسوں میں پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی جبکہ امن و امان کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد ہے ،رواں مالی سال اسے بڑھا کر چھ فیصد تک لے جائیں گے۔حکومت وسائل کے بہتر استعمال کے لئے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے تاکہ پائیدار ترقی ممکن بنائی جاسکے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں اس وقت سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہو رہی ہے،مزید دس ہزار میگا واٹ بجلی بھی جلد سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کسی ادارے سے ناراض نہیں، ان کا مقف اصولی ہے، ہم جمہوری کوششیں جاری رکھیں گے جبکہ جمہوریت کو پٹڑی سے اترتا دیکھنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری وزیر اعظم مدت پوری نہیں کر پاتا جبکہ آمر طویل عرصے تک مسلط رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…