اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی جمہوریت اور (ن)لیگ کیلئے بہتر ہو گا کہ نواز شریف الگ ہو جائیں،نوازشریف کو مشورہ ہے کہ اپنے موقف پر نظر ثانی کریں، اسلام آباد پریڈ گرائونڈ جلسے میں پیپلز پارٹی کا موقف پیش کروں، عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔ وہ پیر کواسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں پیپلز پارٹی کے کل منگل کو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ میاں صاحب 3بار وزیراعظم رہے اب وہ کیا چاہتے ہیں، میاں صاحب کو اب ریٹائر ہو جانا چاہیے، میاں صاحب کو مشورہ ہے کہ اپنے موقف پر نظرثانی کریں، عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے، ملک کی جمہوریت اور (ن)لیگ کیلئے بہتر ہو گا کہ نواز شریف الگ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی تیاریوں سے مطمئن ہوں، ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جلسہ کتنا بڑا ہو گا اس کا فیصلہ آپ کریں گے۔