بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایرانی بڑوں میں اقتدار کی کشمکش، احمدی نژاد پر خیانت کا الزام

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کی جوڈیشل اتھارٹی کے چیئرمین صادق لاریجانی سابق صدر محمود احمدی نژاد کوخیانت عظمیٰ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایرانی نظام حکومت کی پیٹھ پر خنجر گھونپ رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق صادق لاریجانی نے کہا کہ سابق صدر نے نظام حکومت کے خلاف تلوار لہراتے ہوئے چند منٹوں میں 50 جھوٹ بولے۔ ان کا اشارہ احمدی نڑاد کے اس مکتوب کی طرف تھا جو سابق صدر نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو لکھا ہے۔ اس مکتوب میں احمدی نڑاد نے صادق لاری جانی

اور ان کے خاندان پر عہدے کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے طاقت کا استعمال کرنے، لوٹ مار، دھوکہ دہی اور دیگر الزامات عاید کیے ۔صادق لاری جانی نے اپنے بیان میں احمدی نڑاد کے طرز عمل پر تنقید کی اور کہا کہ سابق صدر ایران کے بیرونی دشمنوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ وہ ایرانی نظام حکومت کی پیٹھ پر خنجر گھونپ رہے ہیں۔ جوڈیشل کونسل کے چیئرمین کا کہناتھاکہ احمدی نڑاد جیسے لوگ نہیں جانتے کہ وہ ایران اور اس کی انقلابی اقدار کے ساتھ خیانت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…