جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

ختم نبوت قانون میں ترمیم، نوازشریف کا اصل مقصد کیاتھا؟ عمران خان نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017 |

چشتیاں(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف کا نظریہ کرپشن ہے ٗ بتایا جائے ختم نبوت قانون کو چھیڑنے کی کیا ضرورت تھی ٗ کیا دباؤ تھا ٗ کس کو خوش کر نے کیلئے قانون میں تبدیلی کی گئی ؟نوازشریف کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے کوئی بھی سمجھوتہ کر سکتے ہیں ٗہماری حکومت آئی تو پولیس کو میرٹ پر لے آئیں گے ٗ سیاسی مداخلت ختم کرینگے ٗپاکستان میں جمہوریت کو بچانے کیلئے قبل از وقت انتخابات ضروری ہیں ٗ

اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کروں گا۔ اتوار کو جلسہ سے خطاب کے دور ان پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایبٹ آباد خطاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’نواز شریف نے کہا کہ وہ ایک نظریے کا نام ہیں لیکن ان کا نظریہ کرپشن ہے‘‘۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ملنے والوں کا نظریہ بھی کرپشن ہے، انہیں فکر ہے اگر نواز شریف کا پیسہ پکڑا گیا تو اگلی باری ان کی ہے ٗیہ پیسہ نہیں بچے گا ٗہم پیسہ واپس پاکستان لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’نواز شریف ہر وہ کام کرنے کو تیار ہیں جس سے پاکستان کو نقصان ہو ٗنواز شریف پاکستان فوج کیخلاف سازش کرنے کو تیار ہیں۔عمران خان نے سابق وزیراعظم کو میر جعفر اور میر صادق سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ ختم نبوت قانون کو چھیڑنے کی کیا ضرورت تھی؟ کیا دباؤ تھا؟ کس کو خوش کرنے کیلئے قانون میں تبدیلی کی۔عمران خان نے کہا کہ ’’میں دعوے سے کہتا ہوں کہ نواز شریف کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے کوئی بھی سمجھوتہ کرسکتے ہیں ٗیہاں تک کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی دوستی کرسکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ چشتیاں میں تبدیلی آگئی ہے ٗ 7 ال پہلے یہاں جلسے میں دو تین سو لوگ ہوتے تھے تاہم اب تعداد سب کے سامنے ہے۔انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس نے بڑا قتل عام ہونے سے

بچالیااگر پولیس پشاور کے زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر حملے کے بعد 5 منٹ میں نہ پہنچتی تو بڑا نقصان ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیس میں تبادلے اور پرموشن میرٹ پر ہوں، ہماری حکومت آئی تو ملک کی پولیس کو میرٹ پر لے آئیں گے اور سیاسی مداخلت ختم کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پولیس کا غلط استعمال ہو تو پولیس عوام کی رکھوالی نہیں کرسکتی ٗسندھ میں تحریک انصاف کے لوگوں پر جھوٹے پرچے ہیں، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی پر جھوٹے مقدمے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمزور کو انصاف نہیں ملتا ٗطاقتور کو پولیس نہیں پکڑتی، پولیس عوام کی دشمن بن جاتی ہے، عوام پولیس سے ڈرتی ہے، سندھ اور پنجاب کی پولیس ٹھیک کرکے دکھائیں گے، سارے ایس ایچ اوز کا تبادلہ رائے ونڈ سے ہوتا ہے، حمزہ شہباز اورمریم نواز پولیس افسروں کے تبادلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا کی پولیس سارے پاکستان کی مثال بن گئی ٗکوئی ایک مخالف بتادیں جس پر جھوٹی ایف آئی آر درج ہوئی ہو، خیبر پختونخوا میں پولیس کی عزت ہے، پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کردیں تو دنیا کی پولیس کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو 94 ارب کے فنڈز رشوت کے طور پر دیئے گئے ہیں ٗپاکستان میں جمہوریت کو بچانے کیلئے قبل از وقت انتخابات ضروری ہیںٗ عمران خان نے کہا کہ 20 سال سے کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں ، اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کروں گا۔عمران خان سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منشور میں کسان کی خوشحالی شامل ہے کیونکہ کسان آج بھی پانی کو ترس رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو پانی مل گیا توملک خوشحال ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ قیادت درست ہوتو ادارے بھی درست ہوتے ہیں، ہم غربت اور مہنگائی پر حملے کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…