پیرس (آن لائن) سابق صدر امریکی صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ روز مزید خواتین کو طاقتور عہدوں پر فائز کرنے کا مطالبہ کیا ’’کیونکہ مرد آج کل کچھ مسائل کا شکار ہیں‘‘۔’’عام طور پر نہیں ‘ لیکن خواتین پھر بھی مردوں سے بہتر صلاحیتیں رکھتی ہیں ‘ بالخصوص اپنی سماجی ہم آہنگی کی وجہ سے ‘‘ یہ بات اوبامہ نے پیرس کے دورے کے موقع پر ایک صرف دعوتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کسی خاص مرد راہنما کا ذکر
نہیں کیا جس کے اس وقت مسائل ہیں لیکن انہوں نے خواتین کو طاقت کے عہدوں پر فائز کرنے پر توجہ دینے کی اہمیت کے بارے میں بات کی کیونکہ ان کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ مردوں کو آج کل کچوھ مسائل ہیں۔اوبامہ روابط پیشہ وارانہ افراد کی ’’ لیس سینپولینز ‘‘ نامی ایک نیٹ ورک کے منعقد کردہ تقریب میں مستقبل کے لئے درکار قیادت کی خوبیوں کے سوال کا جواب دے رہے تھے ‘مدتوں تک ڈیموکریٹ صدر رہنے والے اوبامہ نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو سراہتے ہیں جو اپنے آپ اور اردگرد کے لوگوں سے سوالات پوچھتے ہیں ۔’’میں اپنے اردگرد افراد کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں؟ میں کیسے انہیں بااختیار بنا سکتا ہوں؟ میں کیسے ایک ایسی ٹیم بنا سکتا ہوں جہاں پر کوئی دوسروں کے ساتھ کوشش کر کے کچھ کر سکتا ہو؟