منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت نے قومی شاہراہوں کی تعمیر کا پانچ سالہ منصوبہ تشکیل دے دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی حکومت نے شہریوں کو سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر آئندہ 5 سال کیلئے قومی شاہراہوں کی تعمیر کا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ 5 سال کے دوران ملک بھر میں 11 کھرب 32 ارب 31 کروڑ روپے لاگت کے نئے شاہراہوں کے منصوبے شروع کیے جائیں گے جبکہ2018-23تک کے

ترقیاتی پلان کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے ملک بھر میں 5ہزار 336کلومیٹر ہائی ویز کی تعمیر اور ان کو دوریہ کرنے کے علاوہ 2 ہزار 405کلومیٹر موٹر ویزاور ایکسپریس ویز کی تعمیر،7بڑے پل اور 7ٹنل تعمیر کیے جائیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی پانچ سالہ ترقیاتی پلان کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر11 کھرب 32 ارب 31 کروڑ روپے کے منصوبے شروع کرے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام فنڈ (پی ایس ڈی پی) میں 319ارب روپے رکھے گئے ہیں اور موجودہ دور حکومت میں قومی شاہراہوں کی تعمیر میں مرمت کیلئے سابقہ ادوار حکومت سے کئی گنا زیادہ فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک میں شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کیلئے 2018سے 2023تک کے 5سالہ ترقیاتی پلان کی منظوری بھی گزشتہ دنوں ایگزیکٹو بورڈ سے لی ہے۔ پانچ سالہ منصوبوں کے تحت ملک بھر میں 5ہزار 336کلومیٹر ہائی ویز کی تعمیر اور ان کو دوریہ کیا جائے گا۔ 2ہزار 405کلومیٹر موٹر ویزاور ایکسپریس ویز کی تعمیر کی جائیگی 7بڑے پل اور 7ٹنل بنائے جائیں گے جبکہ 3ہزار646کلو میٹرہائی ویز موٹر ویز کی مرمت و بحالی کا کام کیا جائیگا۔ ان شاہراہوں میں متعدد شاہراہیں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے فریم ورک کے تحت بھی تعمیر کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…