کوہلو(این این آئی)بلوچستان میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔میڈیا رپورٹ مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ڈی سی کوہلو کے مطابق
کارروائی میں لیویز کے 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں آر پی جی سیون کے 181 راکٹ، 172 فیوز، 75 ایم ایم آر آر کی ایک گن اور 80 راؤنڈز شامل ہیں۔آپریشن کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کوہائی الرٹ کردیا گیا اور فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔